مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے آرمی چیف بیپین روات نے کہا ہے کہ ہندوستانی فوج بیک وقت بیرونی اور اندرونی سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہے۔ ایشین نیوز انٹر نیشنل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ہندوستانی فوج کے سربراہ نے کہا کہ ہندوستانی فوج داخلی اور بیرونی خطرات سے بیک وقت نمٹنے کیلئے تیار ہے تاہم انھوں نے کہا کہ مشکل صورت حال کا حل نکالنے کے لیے جنگ کے علاوہ بھی کچھ طریقے موجود ہیں۔ہندوستانی فوج کے سربراہ نے کہا کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندرا مودی کہہ چکے ہیں کہ گذشتہ 40 سال کے دوران چین اور بھارت کی سرحد پر ایک گولی بھی نہیں چلی ہے۔بھارتی جنرل نے کہا کہ پہاڑی جنگ کیلئے بڑھتی ہوئی طلب کو مد نظر رکھتے ہوئے مزید نئے فوجی بھرتی کیے گئے ہیں۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ’17 اسٹرائک کور‘ قائم کی گئی ہے، اس میں بھرتیاں جاری ہیں، اس میں بھرتی کیے جانے والے فوجی اہلکاروں کو 3 سال کی ٹریننگ دی جائے گی جس کے بعد انھیں تعینات کردیا جائے گا۔
ہندوستان کے آرمی چیف بیپین روات نے کہا ہے کہ ہندوستانی فوج بیک وقت بیرونی اور اندرونی سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہے۔
News ID 1873052
آپ کا تبصرہ